ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی
کولکتہ (سپورٹس رپورٹر) بھارت کے خلاف ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی روہت شرما کی جگہ روندر جدیجہ جگہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان کی ٹیم میں شامل گیارہ کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، ناصر جمشید، اظہر علی، یونس خان، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر گل، وکٹ کیپر کامران اکمل،سعید اجمل، جنید خان، محمد عرفان اور وہاب ریاض شامل تھے جبکہ بھارت کی ٹیم میں کپتان دھونی، ورات کوہلی، گوتم گھمبیر، وریند سہواگ، یووراج سنگھ، سریش رائنہ، روی چندرن ایشون، بھونشوار کمار، شوکا ڈنڈا، ایشانت شرما، رویندر جدیجہ شامل تھے۔ بھارت کے کپتان دھونی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاکہ گراﺅنڈ کی کنڈیشنڈ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ابتدائی کھلاڑیوں کو جلد آﺅٹ کیا جائے لیکن ان کے اس فیصلہ کو کپتان محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے ناکام بنادیا۔