باکسنگ کیریئر کو مزید چار سال تک جاری رکھوں گا : عامر خان
لندن (اے پی پی) شہرہ آفاق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، مکمل فٹ ہیں اور ابھی مزید فائٹس اور ٹائٹلز جیتنے کےلئے پر عزم ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ابھی 26 برس کے ہیں اور حالیہ مقابلے میں فتح کے بعد ان کا مورال بلند ہوا ہے جو کہ مستقبل میں ہونے والے مقابلوں میں ان کےلئے مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے باکسنگ کو خیرباد کہنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی وہ اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہے تاہم وہ 28 یا 29 برس کی عمر میں ایسا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لائٹ ویلٹرویٹ اور ویلٹر ویٹ ڈویژنز کے ٹائٹل کے دوبارہ حصول تک باکسنگ کو جاری رکھیں گے اور اس مقصد کے حصول کےلئے وہ سرتوڑ کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کیریئر ختم نہیں ہوا، حالیہ مقابلے میں کامیابی کے بعد باڈی میں مزید جان آ گئی ہے اور ابھی انہوں نے ملک کےلئے مزید مقابلے اور ٹائٹلز جیتنے ہیں۔