پاکستان بھارت میچ سے ساڑھے چار گھنٹہ قبل کولکتہ گراﺅنڈ میں بارش ہوئی
کولکتہ (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے مابین ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ سے ساڑھے چار گھنٹے قبل ہلکی بارش ہوئی جو آدھ گھنٹہ تک جاری رہی لیکن سٹیڈیم انتظامیہ نے گراﺅنڈ کو مکمل طور ڈھانپ دیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے مابین مقررہ وقت پر 12 بجے میچ شروع ہواتاہم میچ کے دوران آسمان پر چھائے ہوئے بادلوں کی وجہ سے میچ کے شروع میں ہی فلڈ لائٹس روشن کردی گئیں اور میچ کا وقت ضائع نہیں ہوا ۔گراﺅنڈ کو خشک کرنے کیلئے انتظامیہ نے سپر سوپر کا استعمال کیا۔