تیسراون ڈے پاکستانی شائقین آج دہلی پہنچیں گے
کولکتہ (اے پی پی) پاکستان اور بھارت کے مابین دہلی میں 6جنوری کو ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ کودیکھنے کے لئے پاکستان سے سینکڑوں شائقین اٹاری کے راستے ٹرین کے ذریعے (آج) جمعہ کی صبح دہلی پہنچیں گے۔ شائقین کرکٹ کی رہائش کے لئے دہلی میں ایک فور سٹار اور چار تھری سٹار ہوٹلز مخصوص کئے گئے ہیں جبکہ ان کی پولیس رپورٹ کے لئے کاﺅنٹر بھی ہوٹلز میں بنائے گئے ہیں۔ شائقین کرکٹ کا اسٹیشن اور ہوٹلوں میں والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ میچ دیکھنے کے لئے جانے والے شائقین کرکٹ نے پاکستان کے میچ کے لئے خصوصی طور پر قومی پرچم کی شرٹس سلوائی ہیں تاکہ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کر سکیں۔