• news

موبائل فون سروس بند ہونے سے بک میکروں، جواریوں کیلئے مشکلات


لاہور (نامہ نگار) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کے موقع پر موبائل فونز بند ہونے کی وجہ سے بک میکروں اور جواریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ذرائع کے مطابق بڑے بک میکروں کو گذشتہ روز موبائل فونز کی بندش کی وجہ سے نقصان ہوا جہاں گذشتہ روز ہونے والے پاکستان بھارت میچ میں اربوں روپے کا جوا کھیلا جانا تھا وہاں موبائل فونز بند ہونے کی وجہ سے بک میکروں اور جواریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس میچ پر صرف پی ٹی سی ایل اور وائرلیس فونز کی مدد سے بڑی شرطیں لگانے والے جواریوں نے ہی جوا لگایا اور ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس میچ پر کئی جواریوں نے ایک روز قبل ہی اپنی پسندیدہ ٹیموں پر شرطیں لگا رکھی تھیں لیکن وہ موبائل فونز بند ہونے کی وجہ سے ٹیموں کو بدل نہیں سکے اور نہ ہی جوا کا ریٹ چیک کرکے اس کو بڑھا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن