• news

بھارتی شکست کو دیکھ کر سٹیڈیم میں سناٹا، شائقین کو سانپ سونگھ گیا


کولکتہ (سپورٹس رپورٹر) بھارت کی ہار دیکھتے ہی کولکتہ کے تاریخی سٹیڈیم میں سناٹا چھا گیا، شائقین کو سانپ سونگھ گیا، آدھے افسردہ بیٹھے رہے اور آدھے میچ سے قبل ہی میدان چھوڑ گئے۔ بھارتی شائقین 80 ہزار کی تعداد میں سٹیڈیم میں موجود تھے اور وہ بھارت کی بیٹنگ کے ہر رن پر شور مچا رہے تھے۔جب بھارتی ساتویں وکٹ گری تو یکدم پورے سٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی اور ایسا لگا جیسے سب کو سانپ سونگھ گیا ہے اور پھر سعید اجمل کی باقی دو وکٹوں نے شائقین کو مزید افسردہ کر دیا اور میچ کے اختتام دیکھے بغیر آدھے سے زائد تماشائی اپنے گھروں کو چل دئیے جبکہ باقی بیٹھے لوگ محض خاموشی سے اپنی پوجا میں مصروف افسردہ بیٹھے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن