• news

کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تربیتی کیمپس لگانے کا فیصلہ


اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آف سیزن میں کھلاڑیوں کو مصروف رکھنے کے لئے مختلف پوزیشن کے تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہاکی ٹیم کی انتظامیہ نئے کھلاڑیوں کی تربیت کے حوالے سے تجاویز پر مشتمل ایک پلان پی ایچ ایف کو بھیجا ہے۔ اس کے مطابق رواں ماہ پہلے مر حلے میں ایک مہینے کا گول کیپرز کا کیمپ لگایا جائے گا۔ 20 گول کیپرز کو ٹریننگ دی جائیگی انہیں قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ احمد عالم، شاہد علی خان اور دیگر تربیت دیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام رواں سال ہونے والے جونےئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کو مدنظر رکھتے ہو ئے قومی جونےئر ٹیم کے اس شعبے کو مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن