وکٹوریہ آزارینکا سرینا ولیمز برسبین ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
برسبین (اے پی پی) ٹاپ سیڈ وکٹوریہ آذارینکا اور تھرڈ سیڈ سرینا ولیمزبرسبین انٹر نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ سلواکیہ کی ڈینیلاہینچوا اور قزاخستان کی کسنیا پرواک کوارٹر فائنل میںشکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بیلا روس کی ٹاپ سیڈ وکٹوریہ آذارینکا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قزاخستان کی کسنیا پرواک کو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ کی سرینا ولیمز نے ہم وطن سلونی سٹیفنز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔کو یوکرائن کی لیزا تسرینکو نے سلواکیہ کی ڈینیلاہینچوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار لیٹن ہیوٹ برسبین اوپن انٹر نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راﺅنڈ میں ازبکستان کے ڈینس اسٹومن نے میزبان لیٹن ہیوٹ کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں 7-5اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریا کے جرگن ملزر نے بیلجیئم ڈیوڈ گوفن کو 6-4 اور 7-6(7-4) سے ہراکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔