• news

ہلیری کلنٹن ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے بے چین ہیں: ڈپٹی سیکرٹری امریکی وزارت خارجہ

 نیو یارک (آن لائن) امریکی وزارت خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری فلپ رائینس کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلیری کلنٹن اپنی دفتری ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے بے چین ہیں۔ قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ کلنٹن قریب ایک ماہ کے بعد عوامی سطح پر اس وقت نظر آئیں جب وہ ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اپنے گھر گئیں۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے بتایا ہے کہ بیماری کے باوجود ہلیری کی ٹیم ان کے ساتھ فون پر رابطے میں تھی۔ وہ ٹیلی فون پر ہم سب کے ساتھ رابطے کے دوران انتہائی چاق وچوبند تھیں۔ چیلسی کلنٹن نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ شکر گزار ہیں کہ ان کی والدہ ہسپتال سے گھر آ گئی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن