• news

سیاسی رابطوں سے کسی کا نکاح نہیں ٹوٹتا، حکومت طاہر القادری سے مذاکرت کرے: مشاہد

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنر ل اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے قومی سلامتی پر افواج پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی حملوں کا کوئی خطرہ نہیں، سیاسی جماعتوں کے مابین روابط سے کسی کا نکاح نہیں ٹوٹنا چاہئے، حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر کے طاہر القادری کو مزاکرات کی دعوت دے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی اور دفاع کی صورتحال میں بنیادی تبدیلی آچکی ہے نیوکلیئر طاقت بننے سے بھارت کے ساتھ طاقت کا توازن پیدا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن