انتخابات ملتوی کرانے کےلئے طاہر القادری سازش کررہے ہیں: حافظ حسین
جیکب آباد(نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سازش کے تحت انتخابات کو ملتوی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، طاہرالقادری الطاف حسین اور عمران خان کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی جیکب آباد کے ضلع صدر ڈاکٹر اے جی انصاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حافظ حسین احمد نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سینکڑوں بچے موت کے منہ میں داخل ہوئے ہیں ،سندھ کارڈ کا استعمال کرنے والوں نے سندھ کی عوام کو خسرہ، مہنگائی اور دہشتگردی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔ پےپلز پارٹی کا سندھ کارڈ اب زائد المیعاد ہوچکا ہے۔ آئندہ انتخابات میں کارڈ کا استعمال کرنے والوں پرکارڈ کا ری ایکشن ہوگا۔