اوباما نے 633 ارب ڈالر کے دفاعی اخراجات کے بل پر دستخط کر دیئے
واشنگٹن (نوائے وقت نیوز) امریکی صدر باراک اوباما نے آئندہ سال کے 633ارب ڈالر کے امریکی دفاعی اخراجات کے بل پر دستخط کر دےئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بل میں ایران پر پابندیاں سخت کرنے اور دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کی سکیورٹی بھی شامل ہے ۔ ترکی سے ایران سونے کی ترسیل، توانائی، تیل، بندرگاہوں، شپنگ اور بحری جہازوں کی تعمیر اور گڈز اینڈ سروسز کے تبادلے پر پابندی ہو گی اگر ایران پابندی والے کسی بھی میٹریل میں ٹرانزیکشن کرے تو انتظامیہ 180دن میں مطلع کرے۔