ممتاز قادری کی عدم رہائی کے خلاف پاسبان ناموس رسالت آج اڈیالہ جیل تک مارچ کرے گی
راولپنڈی (این این آئی) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو موت کی نیند سلانے والے پنجاب پولیس کے اہلکار ممتاز حسین قادری کی اسیری کے دو سال مکمل ہونے پر پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام ممتاز قادری کی عدم رہائی کیخلاف آج (جمعة المبارک) کو راولپنڈی پریس کلب لیاقت باغ تا اڈیالہ جیل تک پاسبان ناموس رسالت امن مارچ کیا جائےگا ۔