• news

نیپال میں بھی پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے زیادتی کیخلاف خواتین کے مظاہرے


کھٹمنڈو (اے پی پی) نیپال میں خواتین کے تحفظ کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کھٹمنڈو میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے سرکاری دفاتر کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والے مظاہرے کو دیکھ کر ان کا حوصلہ بڑھ گیا ہے جہاں خواتین کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔ واضح رہے پولیس اہلکاروں نے 21 سالہ لڑکی کی قیمتی اشیاءلوٹ کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی جس کے بعد مظاہرہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن