فرانس کے سابق صدر سرکوزی پر قذافی سے 5 کروڑ یورو وصول کرنے کا الزام
پیرس(آن لائن) فرانس کے ایک جج کو بتایا گیا ہے کہ سابق صدر نکولس سرکوزی نے لیبیا کے مقتول صدر معمرقذافی سے پانچ کرورڑ یورو سے زیادہ رقم وصول کی تھی۔ لبنان سے تعلق رکھنے والی ایک کاروباری شخصیت زیاد تقی الدین نے فرانس کے ایک تفتیشی جج کو بتایا ہے کہ کرنل قذافی اور ان کے ایک بیٹے نے غیر قانونی طور پر نکولس سرکوزی کو پانچ کرورڑ یورو سے زیادہ رقم منتقل کی تھی اور ان کے پاس اس کے تحریری ثبوت موجود ہیں۔برطانوی روزنامے انڈی پینڈنٹ میں جمعرات کو شائع شدہ رپورٹ کے مطابق نیکولا سارکوزی نے 2006ئ اور 2007ئ میں اس رقم سے فرانس کا پہلی مرتبہ صدر منتخب ہونے کے لیے انتخابی مہم چلائی تھی۔