بھارت کو پسندیدہ قرار دینے میں پیشرفت ہوئی ہے: مخدوم شہاب
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل مخدوم شہاب الدین نے بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کو آگاہ کر دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت برابری کی بنیادوں پر ہو گی وہ ہماری مصنوعات پر جتنا ٹیکس لگائیں گے اتنا ہی ٹیکس حکومت پاکستان ان کی مصنوعات پر لگائے گی۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات برابری کی سطح پر ہوں گے اور ہمسایہ ملک سے تجارت برابری کی سطح پر ہو گی۔ بہت سے تحفظات تھے جن کو دور کیا گیا ہے جس کے بعد اس معاملے پر پیش رفت کی گئی ہے ۔