• news

5 سال تک کی استعمال شدہ گاڑیاں برآمد کرنیکی اجازت دی جائے: کشمالہ طارق

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ہم خیال کی سیکرٹری اطلاعات و ممبر قومی اسمبلی کشمالہ طارق نے قومی اسمبلی برائے کامرس کی اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا ہے کہ پانچ سال تک کے استعمال شدہ گاڑیوں کی برآمد کی فوری اجازت دی جائے کیونکہ پانچ سال کی استعمال شدہ گاڑیوں پر پابندی کی وجہ سے قومی خزانے کو 14ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے جس کی تصدیق ایف بی آر نے بی کی نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اکنامک کارڈینیشن کمیٹی کے فیصلے دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ کامرس کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ قومی اسمبلی فنانس کمیٹی اور کامرس کمیٹی اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لے گی تاکہ اس کا حل نکالا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال استعمال شدہ گاڑیوں کی برآمد پر پابندی کا جب فیصلہ گیا گیا اس میں وزارت قانون کو بھی نظر انداز کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن