ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین تعاون کا سمجھوتہ طے پا گیا
راولپنڈی (این این آئی) ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی(ای پی زیڈ اے)اورراولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے مابین باہمی تعاون کا سمجھوتہ طے پا گیا جس کی رو سے خطے میں پراسیسنگ زون کی تعمیر کو عملی شکل دی جائے گی اور اس ضمن میںفوری طورپر راولپنڈی چیمبر کے اندر ای پی زیڈ اے کے ذیلی دفتر کا افتتاح بھی کر دیا گیا تا کہ دونوں ادارے مل پر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں ۔ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے چیئرمین سعادت ایس چیمہ اور راولپنڈی چیمبر کے صدر منظر خورشید شیخ نے باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے اور بعدازاں ای زیڈ اے کے نئے آفس کا افتتاح بھی کیا۔