• news

سٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم سے اضافی سرمایہ نکال لیا

کراچی (آئی اےن پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی مارکیٹ سسٹم سے اضافی سرمایہ اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے نکال لیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے دو روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں باون ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کر کے کیا۔ فروخت کئے گئے بلز پر شرح منافع سات اعشاریہ دو پانچ فیصد سالانہ کے حساب سے ادا کیا جائے گا۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے مرکزی بینک کو اٹہتر ارب کی پیشکش موصول ہوئیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن