2012ءکے دوران 1336 خواتین دارالامان میں پناہ لینے پر مجبور ہوئیں
لاہور(لیڈی رپورٹر) سال 2012ءکے دوران گھریلو تشدد، امتیازی سلوک، پسند کی شادی اور زندہ درگور کردینے والی مہنگائی کے باعث یکم جنوری 2012ءسے 31دسمبر2012تک 1336بے سہاراخواتین 354 بچوں سمیت دارالامان کا رخ کرنے پر مجبور ہوئیں۔ سال کی پہلی سہ ماہی (جنوری سے مارچ )کے دوران 294خواتین اور 82بچوں، دوسری سہ ماہی( اپریل سے جون) میں 434خواتین اور 126بچوں،تیسری سہ ماہی (جولائی سے ستمبر) تک 380خواتین اور 88بچوں چوتھی سہ ماہی (اکتوبر سے دسمبر) تک 238خواتین اور 58بچوں نے پناہ کیلئے دارالامان کارخ کیا۔ 50افراد کی گنجائش رکھنے والے دارالامان میں رہائش پذیر افراد کی سب سے زیادہ تعدادماہ جون میںسب سے زیادہ 206رہی ان میں 142خواتین اور 64بچے شامل تھے جبکہ یہاں کم از کم تعدادماہ دسمبر میں 72رہی۔