دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے اولیائے کرام کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا:مفتی فضل الرحمان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) حلقہ اشرفیہ کے زیر اہتمام محدث اعظمؒ ہند کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈاکٹر پیر سید مظاہر اشرف نے کی۔ تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سید محدث اعظم کچھوچھوی صدر آل انڈیا سنی کانفرنس بنارس کی یاد میں 20 محدث اعظم ہند کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی فضل الرحمان نے کہا محدث کچھوچھوی صدر آل انڈیا بنارس کانفرنس سید اشرفی جیلانی اہل سنت کے بہت بڑے رہبرورہنما تھے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر جناب رفیق اشرفی، صوفی سردار احمد برکاتی اشرفی اور صاحبزادہ عثمان علی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے اولیااللہ کی تعلیمات کو اپنانا ہو گا۔