شاہ زیب کیس‘ آئی جی سندھ عہدہ بچانے کیلئے انتہائی سرگرم
کراچی (سالک مجید / وقائع نگار) پاکستان کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے واضح انتباہ کے بعد آئی جی سندھ پولیس فیاض لغاری اپنا عہدہ بچانے کے لئے انتہائی سرگرم ہو گئے ہیں اور پولیس میں گذاری گئی ساری زندگی کا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف چھاپہ مار ٹیموں کو ٹارگٹ آپریشن پر دوڑاکر خود صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔