بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت آج ہو گی
راولپنڈی(ثناءنیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت آج (ہفتہ کو ) ہو گی۔ دوسری جانب مقدمہ میں اشتہاری پرویز مشرف کیخلاف اہم ترین سرکاری گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کی پاکستان طلبی کیلیے باقاعدہ طور پر سمن امریکا بھجوا دیئے گئے ہیں۔