• news

طاہر القادری کو زیب نہیں دیتا مریدوں کو سردی میں تکلیف دیں: گورنر پنجاب

کراچی +بہاولپور (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہاہے کہ جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، ڈاکٹر طاہر القادری کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنے مریدوں کو آزمائش میں نہ ڈالیں کیونکہ 14جنوری کو اسلام آباد میں بہت سردی ہوگی۔ طاہر القادری سیاسی اور روحانی شخصیت ہیں انہیں زیب نہیں دیتا اپنے مریدوں کو سخت سردی میں تکلیف دیں، پاکستان وسائل سے مالا مال ہے لیکن گورننس کی کمی ہے، جمہوریت کے تسلسل کیلئے انتخابی عمل ناگزیر ہے، میری خواہش تھی کہ فنکشنل لیگ میں رہتا لیکن مجھے نکالا گیا۔ وہ گذشتہ روز بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ قبل ازیں جمعہ کوگورنر پنجاب مخدوم احمد محمود جب کراچی پہنچے تو ایئرپورٹ پر سندھ کے سینئر وزیر پیر مظہر الحق نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وہ مزار قائد گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہاکہ قائد اعظمؒ کے وژن کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہوگا، غیر جمہوری قوتوں کو روکنا جمہوری قوتوں کی ذمہ داری ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان افہام وتفہیم کی فضا قائم کرنا میری آئینی ذمہ داری ہے، جمہوریت کو چلنے نہیں دیا گیا اس لئے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ طاہر القادری کے لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری ایک سیاسی اور روحانی شخصیت ہیں، پیر کو وہ ہوتا ہے جو اپنے مریدوں کو آزمائش میں نہیں ڈالتا۔ اس وقت میں گورنر ہوں میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ علاوہ ازیں صدر زرداری سے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ صدر نے مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ بہاولپور کی دھرتی دنےا کے خوبصورت ترےن خطوں مےں سے اےک ہے جو اپنی عظےم تہذےب وثقافت اور شاندار رواےات کی بدولت اےک منفرد شناخت رکھتی ہے۔ وہ گورنر اور چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر بغداد الجدےد کےمپس کے سبزہ زار مےں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ےونےورسٹےوں کا کام صرف تعلےم دےنا نہےں ہے بلکہ نئی نسل کی کردار سازی اور انہےں بہترےن انسان بنانا ہے۔ اساتذہ طلبہ وطالبات کے لےے رول ماڈل کی حےثےت رکھتے ہےں اور اساتذہ کا اصل مقصد معاشرے کو مفےد اور فعال انسان دےنا ہے۔ ہمیں ہر حال میں اپنی نئی نسل کو صحیح اخلاقی اقدار منتقل کرنا ہوں گی، پوری فےکلٹی کو مےرا ےہ پےغام ہے کہ پوری تن دہی سے نئی نسل کی تربےت کرےں اور اپنے روےوں، اذہان اور سسٹم مےں کسی بھی قسم کی منفعت کے رحجان کو ترک کر دےں۔

ای پیپر-دی نیشن