امریکہ نے طالبان کو ملا عمر کے گھر میں دفتر کھولنے کی اجازت دیدی
لاہور (خصوصی رپورٹ) امریکہ نے افغانستان میں طالبان کو ملا عمر کے گھر میں دفتر کھولنے کی اجازت دے دی۔ امت رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اعتماد سازی کے لئے طالبان کو جنوب مشرق کے 14صوبوں کا کنٹرول دینے کی بھی پیشکش کی ہے۔ دوسری طرف طالبان نے غیرملکی افواج کے انخلا سے قبل امریکہ یا کرزئی حکومت سے کسی قسم کی بات چیت کرنے کا امکان مسترد کر دیا ہے۔