مرکنٹائل ایکسچینج میں 7 ارب 10 کروڑ سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 27548 لاٹ کے سودے 7 ارب 10 کروڑ 78 لاکھ 40 ہزار 3 سو 66 روپے میں ہوئے مارکیٹ میں گندم اور پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ خام تیل، چاندی، سونا، چاول اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی مارکیٹ کے اختتام تک خام تیل کی قیمت 91.62 ڈالر بیرل، چاندی 29.258 ڈالر اونس، سونا 1630.1 ڈالر اونس، سونا 51573 روپے 10 گرام، سونا تولہ 61731 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3214 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4382 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 43.84 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 3385 روپے رہی۔