• news

پاکستان 10کروڑ ڈالر قرضے کے عوض سعودی عرب سے یوریا کھاد درآمد کریگا

کراچی (نوائے وقت نیوز) پاکستان سعودی عرب سے قرضے کی سہولت استعمال کر کے یوریا کھاد درآمد کریگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ٹی سی پی اور سعودی کمپنی کے درمیان 2لاکھ ٹن یوریا کی درآمد کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ 10کروڑ ڈالر قرضے کی سہولت کے عوض پاکستان سعودی عرب سے یوریا کھاد درآمد کریگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن