عوام تیار ہو جائیں‘ 72 گھنٹوں میں ”سیاسی ڈرون حملہ“ کروں گا: الطاف حسین
لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ اگلے 72 گھنٹوں کے دوران سیاسی ڈرون حملہ کریں گے۔ قوم تین روز کے دوران ان کے ڈرون حملے کا انتظار کرے۔ایسا ڈرون حملہ ہو گا جس سے سب ہل جائیں گے، یہ ایسا ڈرون حملہ ہو گا جس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہو گا، قوم ذہنی طور پر تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 دن میں ڈرون حملہ کرنے والا ہوں۔