شریف برادران کی امارات کے صدر سے ملاقات‘ دونوں ملک مضبوط تعلقات میں جڑے ہیں : شہبازشریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران ہزہائی نس شیخ خلیفہ بن زائد النہیان سے ان کے کیمپ آفس روجھان میں خیر سگالی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کا اپنے قیمتی لمحات سے وقت نکال کر پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امارات کے صدر کی پاکستان آمد ہمارے لئے باعث اعزاز اور باعث فخر ہے اوران کا یہ دورہ پاکستان اور اس کے عوام سے ان کی محبت اور دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات آپ کی مدبرانہ قےادت اور وےژن مےں ترقی کی جدےد منازل طے کر رہا ہے اور امارات پاکستانےوں کا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے پاکستان مےں قدرتی آفات، چےرےٹی اور دےگر ترقےاتی منصوبوں مےں تعاون پر امارات کے صدر کا شکرےہ بھی ادا کےا۔ وزےر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے آزمائش کی ہر گھڑ ی مےں ہمےشہ پاکستان اور اس کے عوام کا ساتھ دےا ہے اور دونوں ممالک گہرے اور مضبوط برادرانہ تعلقات مےں جڑے ہوئے ہےں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے محمد نواز شرےف اور محمد شہباز شرےف کے لئے اپنی نےک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہےں۔ علاوہ ازیں اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آفات قدرتی امر ہیں تاہم ان سے بچاﺅ اور روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ لاہور میں کھانسی کے شربت سے ہونے والی اموات پر متعلقہ حکام اپنے فرائض صحیح طریقے سے ادا کرتے تو گوجرانوالہ کے افسوسناک واقعات کو روکا جا سکتا تھا۔ سیرپ کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بیرون ملک بھیجے جا چکے ہیں جس کی رپورٹ جلد متوقع ہے۔ ایک اور اجلاس میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس گندم کا وافر سٹاک موجود ہے جو کہ صوبے کے عوام کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے کافی ہے۔ کسی بھی علاقے میں گندم یا آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے اور قیمتیں مستحکم ہیں۔ دریں اثناءشہباز شریف نے برمنگھم کے کوئین البزتھ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر ملالہ یوسف زئی اور اس کے والدین کو مبارکباد دی ہے۔