فلپائن: سگریٹ اور شراب پر ”گناہ ٹیکس“ نافذ کردیا گیا
منیلا(ثناءنیوز)فلپائن نے سرکاری آمدنی بڑھانے کیلئے سگریٹ اور شراب پر ”گناہ“ ٹیکس نافذ کر دیا ہے۔ اس خطے میں سب سے زیادہ تمباکو نوشی اسی ملک میں کی جاتی ہے۔فلپائن کی زیادہ تر دکانون پر نئے سال کے آغاز سے چند گھنٹے پہلے ہی سگریٹ اور شراب مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دی گئی تھی۔ حکومت کے مطابق فلپائن میں سال 2017ءتک سگریٹ کی قیمتوں میں 72سینٹ کا اضافہ کر دیا جائےگا۔ اسی طرح 2017ءتک شراب کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ کیا جائےگا۔ انسداد تمباکو نوشی کی مہم چلانےوالے امر روجاس کا کہنا ہے کہ سگریٹ پر نئے ٹیکسوں سے تمباکو نوشی اور اس سے متعلقہ بیماریوں میں بتدریج کمی واقع ہو گی۔ روجاس کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ گناہ ٹیکس کو مزید بڑھایا جانا چاہیے۔