• news

بھارتی شخص کی ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی سونے کی شرٹ


نئی دہلی (نیٹ نیوز) دنیا بھر کی خواتین اپنے ظاہری حسن میں اضافے کیلئے سونے سے بنے زیورات پہنتی ہیں لیکن بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جس نے خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 32 سالہ داتا نامی اس بزنس مین نے اپنے دولتمندانہ رتبے کے اظہار کیلئے 24 قیراط سونے سے شرٹ بنوائی ہے جو تین کلو دو سو گرام وزنی ہے۔ 1 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کی شرٹ کو کسی ڈیزائنر نے نہیں 15 سناروں نے دو ہفتوں میں تیار کیا ہے جس کے ساتھ تین سو 25 گرام سونے سے بنی ہوئی بیلٹ بھی موجود ہے۔ داتا کا کہنا ہے وہ جانتے ہیں وہ کوئی پرکشش شخصیت کے مالک نہیں لیکن سونے کی یہ شرٹ خواتین کو متاثر کرنے کیلئے کافی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن