• news

بھارت مریخ پر خلائی مشن آئندہ اکتوبر کے وسط تک روانہ کرےگا


نئی دہلی (اے پی پی) بھارت مریخ پر زندگی کے آثار کی تلاش کیلئے اپنا مشن آئندہ اکتوبر کے وسط تک روانہ کرے گا۔ یہ بات مشن کے انچارج جے این گوسوامی نے انڈین سائنس کانگریس کے موقع پر ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ خلائی مشن ساڑھے پانچ کروڑ کلومیٹر کا سفر طے کرکے مریخ کے گرد مدار تک پہنچے گا اور مریخ کی سطح سے 500 کلومیٹر دور رہ کر گردش کرتے ہوئے معلومات حاصل کرےگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس مشن پر 4 ارب 70 کروڑ روپے لاگت آئےگی۔

ای پیپر-دی نیشن