پنجاب حکومت نے سرکاری گندم مہنگی کر دی، آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ جائے گی
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے سرکاری گندم کی قیمت 50 روپے فی من بڑھا دی۔ فلور ملوں کو سرکاری گوداموں سے گندم کا اجراء1125 روپے فی من ہو گا۔ نئی قیمت کا اطلاق پیر سے ہو گا۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیرمین ڈاکٹر بلال اسلم صوفی نے کہا ہے کہ اس اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت جو اس وقت 645روپے سے 650 روپے ہے بڑھ کر 675روپے سے 680روپے ہو جائے گی۔