• news

امریکہ مسلم مذہبی رہنما اور اس کے بیٹے پر طالبان کی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں مقدمہ کا آغاز


 واشنگٹن ( آن لائن ) امریکہ میں ایک مسلم مذہبی رہنما اور اس کے بیٹے پر پاکستانی طالبان کو معاونت فراہم کرنے کے الزام میں مقدمے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 77سالہ حفیظ خان جو کہ میامی کی ایک مسجد میں امام ہیں ان پر اور ان کے چھبیس سالہ بیٹے اظہار خان پر پاکستانی طالبان کو سوات آپریشن کے دوران پچاس ہزار ڈالر سے زائد رقم بطور معاونت بھیجنے کا اعلان کے بعد دونوں پر مقدمہ کی ا بتدائی سماعت کے موقع پر امریکی اسسٹنٹ ا ٹارنی جان سٹینلے نے کہا کہ حفیظ خان 2010ءمیں نیویارک ٹائمز سکوائر میں بم نصب کرنے میں بھی طالبان کی معاونت کی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن