• news

چیف جسٹس نے گیلانی کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات درست قرار دیدئیے


اسلام آباد (ثناءنیوز) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے نااہلی کے عدالتی فیصلہ کے خلاف بھیجی گئی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات درست قرار دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی درخواست واپس کر دی ہے ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کے نااہلی کے فیصلہ کے خلاف اپیل بذریعہ ڈاک عدالت عظمیٰ کو بجھوائی تھی جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر کی جانب سے 8 اعتراضات اٹھائے گئے تھے اور معاملہ فیصلہ کے لئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بھجوایا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار کے اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے درخواست واپس کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کے مقدمہ میں عدالت نے 19 اپریل کو نااہل قرار دیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن