منڈی بہا¶الدین: ڈکیتی میں مزاحمت پر کرکٹ بیٹ مار کر خاتون کو مار ڈالا
منڈی بہاﺅالدین (نامہ نگار) نواحی گا¶ں کھٹیالہ شیخاں کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ڈاکووں نے کرکٹ کا بلا مار خاتون کو ہلاک کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تمام دن لاش تھانہ کے احاطہ میں پڑی رہی، ورثا کا پولیس کے خلاف شدید احتجاج، کھٹیالہ شیخاں کے علاقہ میں کنیز بی بی جو کہ گھر میں عرصہ سے اکیلی رہائش پذیر تھی گذشتہ روز نامعلوم ڈاکو گھر میں داخل ہو گئے، مزاحمت پر حملہ کر دیا۔ خاتون ہسپتال پہنچنے سے قبل جاںبحق ہو گئی۔ پولیس واقعہ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دینے کی کوشش کرتی رہی، ورثا کے احتجاج کے بعد ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا۔