• news

پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ائیر چیف مارشل (ر) انور شمیم مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک


اسلام آباد (آئی این پی) پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ائیر چیف مارشل (ریٹائرڈ) محمد انور شمیم نشانِ امتیاز ملٹری، ہلالِ امتیاز ملٹری، ستارہ امتیاز ملٹری، ستارہ جرات (23 جولائی 1978ءسے لے کر 5 مارچ 1985ءتک) جنہوں نے 1965ءاور 1971ءکی جنگوں میں حصہ لیا ، 4 جنوری کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، کو اسلام آباد کے H-11 قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِخاک کر دیا گیا۔ تدفین کے بعد آپ کی قبر پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم پاکستان، پاک فضائیہ کے سربراہ ،گورنر پنجاب اور دوسری اعلیٰ شخصیات کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ قبل ازیں آپ کی نمازِ جنازہ پی اے ایف کمپلیکس ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ ، پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ ، پاک فضائیہ کے سابق سربراہان ، سفاتکاروں ، جنگی ہیروو¿ں، دوست ممالک کے فوجی افسران، تینوں افواج کی اعلیٰ سول اور ملٹری شخصیات سینئر صحافیوں اور زندگی کے دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ائیر چیف مارشل (ریٹائرڈ) محمد انور شمیم کے گھر کے افراد بھی جنازہ میں شریک تھے۔مرحوم کی رسم قل ان کی رہائش مکان نمبر 9 0 ، گلی نمبر02 ، F-6/3 اسلام آباد میں بروز سوموار 02 بجے شام ادا کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن