ڈیرہ اسماعیل خان : ہوٹل پر فائرنگ جے یو آئی (ف) کے مقامی امیر صاحبزادہ عبدالاسلام سمیت تین جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی + نوائے وقت نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میںجمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر صاحبزادہ عبدالسلام سمیت 3 افراد جاںبحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے درندازہ میں نامعلوم افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کی، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاںبحق ہونے والے افراد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی امیر صاحبزادہ عبدالسلام بھی شامل ہیں۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں جے یو آئی (ایف) کے مقامی امیر صاحبزادہ عبدالسلام اور پیر شاہ جاںبحق ہوئے۔ واقعہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔