• news

لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے، ”ڈاکو حسینائیں“ بھی آ گئیں، مزاحمت پر شہری زخمی


لاہور (اپنے نمائندے سے) صوبائی دارالحکومت میں خواتین اور مرد ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فون، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا، مزاحمت پر ایک شہری کو تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ ٹاﺅن شپ اکبر چوک میں ڈاکوﺅں نے احمد کی گارمنٹس کی دکان میں گھس کر ملازم منا کو مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا اور 20لاکھ مالیت کا مال، نقدی اور دیگر سامان کیری ڈبہ میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے۔ ڈیفنس اے میں شاہد کا گھریلو ملازم گھر سے 20 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور قیمتی پارچہ جات لے کر فرار ہو گیا۔ نواب ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے جنید کی فیملی سے 10لاکھ مالیت کے زیورات و نقدی، نواب ٹاﺅن میں شاہین کے گھر گھس کر 7 لاکھ روپے کے زیورات و نقدی، اقبال ٹاﺅن میں جاوید کی فیملی سے 6 لاکھ روپے کے زیورات و نقدی، گرین ٹاﺅن میں یوٹیلٹی سٹور میں گھس کر 4 لاکھ روپے اور گاہکوں سے چھ موبائل فون چھین لئے۔ جنوبی چھاﺅنی میں دو خواتین سمیت چار ڈاکوﺅں نے ٹیپو سلطان سے قیمتی کار، ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاﺅن میں ڈاکٹر وقار علی سے موٹر سائیکل، 50 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں شاکر سے موٹر سائیکل، 40 ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں رانا شہباز سے موٹر سائیکل، 24 ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں واجد کی دکان میں گھس کر ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں خاور کی دکان سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں اُسامہ سے پرس اور موبائل فون، شاہدرہ میں عتیق سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ نواب ٹاﺅن میں طلال، اسلام پورہ میں عمر خان، ٹاﺅن شپ میں کامران اور ذوالفقار کی گاڑیاں جبکہ شادمان میں محمد نواب کا رکشہ، فیکٹری ایریا میں مبارک، گلشن راوی میں امتیاز، شفیق آباد میں اشرف، شادباغ میں مدثر اور گڑھی شاہو میں قیوم کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن