• news

وزیراعظم کے سکواڈ کیلئے 10لاکھ ڈالر مالیت کی 6 جدید ترین بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ


اسلام آباد (ثناءنیوز) حکومت نے وزیراعظم کے سکواڈ کے لئے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کی 6 جدید ترین بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ 25 جنوری تک ٹینڈر کھلیں گے۔ ٹینڈر اخبارات کو جاری کر دیئے گئے۔ 25 جنوری کو کامیاب کنٹریکٹرز کو 30 دنوں میں یہ جدید ترین بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنا ہوں گی۔ 10 لاکھ ڈالرز کے اخراجات اٹھیں گے۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق گاڑیاں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر منگوائی جا رہی ہیں جو سکواڈ میں شامل کر دی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن