کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات‘ حق خودارادی دلانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے : دفاع پاکستان کونسل
ٰلاہور( سٹاف رپورٹر ) دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة سمیت مختلف مذہبی ، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کو غاصب بھارت سے آزادی دلانے کیلئے ان کی ہر ممکن مدد و حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حکمرانوں کی مجبوریاں ہو سکتی ہیں ہماری کوئی مجبوری نہیں۔ نہتے کشمیری بھائیوں پرآٹھ لاکھ بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے بدترین مظالم کے خاتمہ کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارت سے مظلوم کشمیریوں کو آزادی دلانا فرض ہے۔ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے اور انڈیا سے آلو، پیاز کی تجارت کے فیصلے قبول نہیں۔دریاﺅں میں پانی کی روانی اور اپنی زمینیں بنجر ہونے سے بچانے کیلئے بھارت سے اپنے دریاﺅں کا قبضہ چھڑانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنمااور امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، جماعةالدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ، تحریک آزادی جموںکشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصور، جماعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ حافظ عبدالغفار روپڑی، امیر جماعةالدعوة آزاد کشمیر مولانا عبدالعزیز علوی،مسلم کانفرنس آزادکشمیر کے مرکزی رہنما مولانا محمد شفیع جوش،ہیومن رائٹس فار جسٹس اینڈ پیس کے چیئرمین حافظ محمد مسعود، امیر جماعةالدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم، تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکہ افغانستان میں شکست کی سزا پاکستان کو دینا چاہتا ہے اور حکمرانوں پر دباﺅ ڈال کر بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دلوایا جارہا ہے۔ کشمیریوں کا مورال ڈاﺅن کیا جارہا ہے۔ انڈیا نوشتہ دیوار پڑھ لے! اگر اس نے مقبوضہ کشمیر سے آٹھ لاکھ فوج نہ نکالی اور کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دیا توخطے سے امریکی انخلاءکے بعد آزادی کشمیر کے ساتھ ساتھ خود بھارت کیلئے بھی اپنا وجود برقراررکھنا مشکل ہو جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم سید علی گیلانی سمیت پوری کشمیری قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم ان کی جدوجہدآزادی کے ساتھ ہے ۔دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کیلئے ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن موجودہ حکمران خود اپنی ہی شہ رگ کشمیر کو دشمن بھارت کے حوالے کرنے پر تیار نظر آتے ہیں۔ نوے فیصد کشمیری پاکستان سے ملنا چاہتے ہیںہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن مظلوم کشمیریوں سے بے وفائی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکمرانوں کی بزدلانہ پالیسیوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں نت نئے مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی خاموشی افسوسناک ہے اگر دنیائے کفر بھارت کے ساتھ ہے تو پوری ملت اسلامیہ مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے۔ کشمیریوں سے رشتہ ایمان اور عقیدے کا ہے جو کبھی نہیں ٹوٹے گا۔ تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے کہاکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شہادت، حریت پسند قیادت کو پابندسلاسل کرنے اور گھروں ، مارکیٹوں و دیگراملاک کی تباہی کے باوجود کشمیری قوم کا بھارت کے خلاف پرامن تحریک جاری رکھنا قابل تحسین ہے حریت کانفرنس سمیت آزاد کشمیر و پاکستان کی سبھی دینی و سیاسی جماعتیں کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصور نے کہاکہ یوم حق خودارادیت کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ غاصب بھارت کے خلاف جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔جماعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ حافظ عبدالغفار روپڑی، امیر جماعةالدعوة آزاد کشمیر مولانا عبدالعزیز علوی،مسلم کانفرنس آزادکشمیر کے مرکزی رہنما مولانا محمد شفیع جوش،ہیومن رائٹس فار جسٹس اینڈ پیس کے چیئرمین حافظ محمد مسعود، امیر جماعةالدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم، تحریک آزادی جموںکشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید و دیگر نے کہاکہ کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس مسلط کردہ کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا ۔ادھر جماعت اسلامی آزا دجموںوکشمیرکے زیر اہتمام ےوم حق خود ارادےت کے موضوع پر حق خود ارادےت کے موضواع پر کل جماعتی سیمینار مےں کشمےری قاےدےن نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کےا ہے کہ بھارت کو تجارت کے لئے پسندےدہ ملک قراردےنے کا فےصلہ واپس لےا جاے ،سلامتی کونسل مےں اےک بار پھر مسئلہ کشمےر اٹھاےا جائے اور بھارت کو مجبور کےا جائے کہ کشمےرےوں کو حق خود ارادےت دے ۔