• news

دہشت گردی سرحد پار سے آ رہے ہیں‘ ہمارے چند لوگ بھی خرید لئے : سیکرٹری دفاع


کراچی (نوائے وقت نیوز) سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ ائرپورٹس کی حفاظت کیلئے جدید آلات اور ہتھیاروں کی خریداری کی منظوری وزیراعظم سے جلد مل جائیگی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 2014ءتک افغانستان سے تعلقات مزید بہتر ہوجائینگے۔ پی آئی اے میں طیاروں کی کمی پوری کرنے کیلئے اپریل تک 5 طیارے لیز پر لے لئے جائینگے۔ قومی ائرلائن کو بحران سے نکالنے کیلئے منصوبے پر مرحلہ وار عمل کررہے ہیں۔ دہشت گردوں نے ہماری صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے پشاور ائرپورٹ پر حملہ کیا تھا۔ دہشت گرد سرحد پار سے آرہے ہیں اور انہوں نے ہمارے بھی کچھ لوگ خرید لئے ہیں۔ دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے ملک کی سرحدوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن