بطاہر القادری دھرنا ورنا نہیں دیں گے، ان سے جلد بات کریں گے: خورشید شاہ
سکھر (آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری دھرنا ورنا نہیں دیں گے، ان سے بھی جلد بات چیت کریں گے، ملک اور جمہو ریت کو نقصان پہنچانے والا چاہے انگلینڈ سے تعلق رکھتا ہو یا کینیڈا سے اس کو اس کی ہر گز اجا زت نہیں دیں گے، کوئی ایسی بات کر ے گا تو تمام جمہوری پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر کھڑی نظر آئیں گی۔ طاہر القادری چلہ کس بات کا کاٹیں گے اگر ان کا مطالبہ الیکشن کرانے کا ہے تو وہ بھی ہم کرا رہے ہیں۔ وہ سکھر کے سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج میں منعقدہ تقریب میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔