• news

اتحاد کی بحالی‘ باضابطہ اعلان کے لیے ایم ایم اے کا سربراہی اجلاس 10 جنوری کو طلب


اسلام آباد (ثناءنیوز) متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا باضابطہ اعلان، ملک کی سیاسی صورت حال کے جائزے، انتخابی حکمت عملی طے کرنے اور اتحاد کے تشکیل نو کے لیے ایم ایم اے کا سربراہی اجلاس 10 جنوری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان ہی اجلاس کے میزبان ہوں گے اور یہاں ان کی اقامت گاہ پر اجلاس ہوگا۔ اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان ،جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے درمیان رابطے ہوئے ہیں اور ایم ایم اے کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے 10 جنوری کو اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن