• news

عراقی وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، مظاہرے بھی جاری


بغداد (این این آئی) عراق کے سابق وزیر عزہ ابراہیم الدوری نے وزیراعظم نوری المالکی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عراق کی تقسیم کا ایرانی حمایت یافتہ ایجنڈا نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میری حمایت ان لوگوں کے ساتھ ہے کہ جو ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے وزیراعظم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے نور المالکی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلاجواز طور پر گرفتار کئے جانے والے شہریوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن