ملکہ سے وفاداری کے حلف پر طاہر القادری کا مبہم بیان، کینیڈین امیگریشن نے نوٹس لے لیا: پاکستانی ریڈیو کا دعویٰ
لاہور + ٹورنٹو (آئی اےن پی) طاہر القادری کی جانب سے کینیڈین شہریت اور وہاں کی ملکہ کے حلف کے متعلق مبہم باتیں کرنے کا کینیڈین حکومت نے سخت نوٹس لے لیا۔ کینیڈین حکومت نے پاکستان میں اپنے سفارت خانے سے بھی تفصیلات طلب کر لیں جبکہ کینیڈا میں رائل کینیڈین ما¶نٹین پولیس نے بھی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔