تبدیلی کے خواہشمند عوام کو لانگ مارچ میں شامل ہونا پڑے گا: فاروق ستار
کراچی (وقت نیوز) رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ تبدیلی کے خواہشمند عوام کو لانگ مارچ میں شامل ہونا پڑے گا۔ ہم سب نظام کے ستائے ہوئے ہیں، پاکستان میں موروثی سیاست کو قائم نہیں رکھنا چاہئے، ملکی مسائل بہت گھمبیر ہیں، معاشی بدحالی کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ کب پاکستان میں حقیقی جمہوریت قائم ہو گی؟ انتخابات سے قبل اصلاحات کا عمل ضروری ہے۔ ایڈہاک ازم نے 65 سالوں میں ملک کو کیا دیا، 65 برس میں انتخابی قوانین پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ ملک میں فعال اور بامعنی جمہوریت ہونی چاہئے۔