• news

میانوالی جیل میں سزائے موت کے 9 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری


اسلام آباد (صلاح الدین خان سے) پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کرنے کے حوالے سے قانون سازی کی کوششوں کے باوجود وزارت داخلہ نے میانوالی ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے 9 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے۔ سزائے موت پر عملدرآمد کیلئے 4 قیدیوں کو 8 جنوری جبکہ 5 قیدیوں کو 9 جنوری 2013ءکی تاریخ دیدی گئی۔ قیدیوں کے لواحقین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے پھانسی کی سزا کے حوالے سے مکمل قانون سازی تک اس پر عملدرآمد کی پابندی کے باوجود 9 افراد کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے پر تحفظات اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے صدر زرداری سے مذکورہ فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن