یمن: زیر حراست کمپیوٹر انجینئر پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام عائد
عدن(ثناءنیوز)یمن میں ایک زیر حراست نوجوان کمپیوٹر انجینئر پر اسرائیل کے لئے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس پر بہت جلد جنوبی شہر عدن کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ یمن کے سرکاری اخبار نے عدالتی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ اس چوبیس سالہ ابراہیم الضراح کو تعز سے گرفتاری کے بعد جنوبی شہر عدن منتقل کر دیا گیا تھا ملزم متعدد عرب ممالک کے دورے کرچکا ہے اور وہ اسرائیل بھی آتا جاتا رہا تھا۔ ایک سکیورٹی عہدے دار نے بتایا ہے کہ اس نوجوان ملزم سے دو شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔