اب نوازشریف کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا: حنیف عباسی
طائف (ممتاز احمد بڈانی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو اب اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پاکستان اور اسلام ڈشمن قوتیں پہلے عمران خان اور اب طاہر القادری کو لے آئیں اور اب پھر الطاف حسین اور ق لیگ وغیرہ یہ پاکستان دشمن قوتوں کی سازشیں ہیں جو انشا اللہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ عوام کا اعتماد صرف اور صرف میاں نوازشریف کو حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بات مسلم لیگ ن طائف کے صدر راجہ محمد ریاض بھٹی کی ہائش گاہ پر طائف طائف میں کہیں پاکستانی کمیونٹی طائف سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کا ایجنڈا یہ ہے کہ نوازشریف کو اقتدار میں نہ آن دیا جائے۔